راولاکوٹ: پونچھ کی ضلعی انتظامیہ نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی ایم ایچ راولاکوٹ کو خالی کروانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک اکائونٹس کے ذریعے سی ایم ایچ راولاکوٹ کو خالی کرانے کا پروپیگنڈا بے بنیاد قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ راولاکوٹ سی ایم ایچ معمول کے مطابق فعال ہے اور اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے نائیک بوستان خان شہید
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
یا د رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسنداحتجاج ناکام ہونے پر ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرکے عوام بھڑکا رہے ہیں تاکہ ہمدردیاں حاصل کی جا رہیں
گزشتہ رو کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے مظفرآباد شہر کی بندش اور بڑے پیمانے پر احتجاج کا دعویٰ کیا تھا جس کی انتظامیہ نے سختی سے تردید کردی تھی۔
مظفرآبا د پولیس نے گزشتہ روز پروپیگنڈا کرنےو الوں کو خبر دار کیا تھاکہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی اور پروپیگنڈا کرنیوالوں کو گرفت میں لایا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کی کال مسترد،کالعدم ایکشن کمیٹی مارکیٹس بندش کی جھوٹی پوسٹیں چلانے لگی
آنیوالے دنوں میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایسےکارندے جو سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلا رہے ہیں کے گرفت میں آنے کا امکان ہے۔




