انگلینڈکےکلب کرکٹربرائن ڈیوائن پر چٹکی بجا کر بیٹرکو دھوکے سے آؤٹ کرانے پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی۔
انگلینڈکی نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ نے جمعےکے روز اس فیصلےکا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
برائن ڈیوائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کلب میچ کے دوران سلپ میں کھڑے ہوکر انہوں نے عین گیندکے بیٹ کے پاس سے گزرنے کے وقت چٹکی بجا کر امپائر کو دھوکا دیا اور یہ تاثر دیا کہ گیند بیٹ سے لگی ہے، حالانکہ گیند بیٹ سے دور تھی لیکن پھر بھی بیٹرکو آؤٹ دے دیا گیا۔
اس واقعےکی ویڈیو بعد ازاں دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی جس کے بعد تین رکنی کمیٹی نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے ساتھ کھلاڑیوں کے انٹرویوز اور تحریری بیانات بھی دیکھے جس کے بعد برائن ڈیوائن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت،ٹریفک ڈائیورژنز کا اعلان
نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ کے مطابق برائن ڈیوائن پر 29 ستمبر 2028 تک انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام کرکٹ سرگرمیوں میں دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس میں کرکٹ کھیلنا، کوچنگ کرنا، امپائرنگ، اسکورنگ اور جونیئر ٹیموں کا انتظام سنبھالنا بھی شامل ہے۔




