انتخابات

ضمنی انتخابات،این اے 77 اور پی پی 203 میں پولنگ آج ہوگی

گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 اور ساہیوال کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی، جس کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔

دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے عمل کو پرامن اور شفاف بنانے  کیلئے  متعلقہ حکام کی جانب سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این اے 77 ضمنی انتخاب، چوہدری سالک حسین کی قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کی تردید

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوا تھا جبکہ ساہیوال کا صوبائی حلقہ پی پی 203 بھی مسلم لیگ ن کے حنیف جٹ کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔

دوسری جانب این اے 77 گوجرانوالہ میں انتخابی مہم میں شرکت اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کر ینگے

الیکشن کمیشن نے عطاء اللہ تارڑ کو آج صبح 11 بجے وضاحت  کیلئے طلب کیا ہے۔ضمنی انتخابات کے موقع پر جہاں دونوں حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہوگا، وہیں وفاقی وزیر اطلاعات کو جاری  کئے گئے نوٹس کے معاملے پر بھی سیاسی اور انتخابی حلقوں کی توجہ مرکوز ہے۔