مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق بھارتی اینکر اور صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی ہے۔
عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ندھی رازدان کو ٹیگ کیا اور ساتھ انگوٹھی کی ایموجی بھی لگائی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی سرکارکی متنازعہ قانون سازی،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان
ندھی رازدان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہی تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے عمر عبداللہ اور ندھی رازدان کو مختلف عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔
عمر عبداللہ کی پہلی شادی
واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پہلی شادی 1994 میں پائل ناتھ سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔
کئی سال تک جاری رہنے والی قانونی جدوجہد کے بعد رواں سال جولائی کے آخر میں بھارتی سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور پائل ناتھ کو طلاق کی اجازت دے دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں کامیاب،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پریشان
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی دوسری شادی پر فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عشق تو ناکام ہو گیا مگرشادی ہوگئی ۔




