مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)غیرقانونی اڈوں کیخلاف عدالت العالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے شہر میں قائم تمام غیر قانونی اڈا جات ختم کر دیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایم ایچ مظفرآباد: وزیراعظم صحت کارڈ پر3400سے زائد مریضوں کا علاج
عدالت العالیہ نے اپنے فیصلے میں سانگو ٹریولز،مظفرآباد ایکسپریس اور قادری ٹریولز کے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے ان تمام اڈا جات کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالتی حکم کی تعمیل میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی حماد بشیر نے ان تمام اڈوں کو سیل کر دیا جس سے اندرون شہر سے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کا بوجھ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی، نیلم پل حیدری بازار میں قائم غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت4.4 ریکارڈ
سیل کئے گئےٹرانسپورٹ اڈوں میں قادری کوچ اڈہ، سانگو ٹریولز اور مظفرآباد ٹریولز شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیرقانونی اڈہ جات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں فلائی اوور کے نیچے قائم غیرقانونی اڈے ختم کئے پھر آج حیدری بازار میں قائم غیر قانونی اڈہ جات کو سیل کیا گیا ہے۔




