فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر کی ملاقات،مکہ معاہدے کے تحت پیشرفت پر اظہاراطمینان
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات،سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔




