جہلم ویلی: ڈوبہ سیداں کے نوجوان ثقلین کاظمی لیکچرار ریاضی BPS-17منتخب

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) ڈوبہ سیداں سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان سید ثقلین کاظمی آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (AJ&K PSC) کے ذریعے لیکچرار ریاضی (BPS-17) کے عہدے پر منتخب ہو گئے ہیں۔

 ان کی اس کامیابی پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سید ثقلین کاظمی کی اس شاندار کامیابی کو ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ عوامِ علاقہ چھم و ڈوبہ سیداں کیلئے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے امتحان کا اعلان

 اہلِ علاقہ نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ان کی محنت، قابلیت اور لگن کا ثمر قرار دیا۔

عوامِ علاقہ چھم و ڈوبہ سیداں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید ثقلین کاظمی مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں گے اور نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے 7 نئے ممبران نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین میجر جنرل (ر) ہدایت الرحمان نے حلف لیا

اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔