بھارتی فوج میں حساس عہدوں پر بھرتیاں مشکوک، مودی کی نالائقی پر سوالات اُٹھ گئے

نئی دلی(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی سکیورٹی فورسرز میں جعلی دستاویزات پر حساس عہدوں پر بھرتی نے مودی حکومت کی نالائقی اورناقص انتظامی نظام کو آشکار کر دیاہے۔

بھارتی جریدے دی پرنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت میں ناقص تصدیق کے باعث برسوں سے بھرتی بی ایس ایف کے 400 اہلکاروں کی اہلیت مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیے سے معافی تک کا سفر،عوامی لا تعلقی کے بعد فیس سیونگ کیلئے منت ترلے

متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعدوزیراعظم نریندر مودی نے خود امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کئے تھے۔

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق ادارے نے تقریبا 8 سال تک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری ہی نہیں کئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی

گزشتہ8 سال سے عدم دستیاب سرٹیفکیٹس کو لازمی قرار دینے نے بھارتی نظام کی نااہلی اور شفافیت کے دعووں کا پول کھول دیا۔