مظفراباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) سینئر رہنما ن لیگ وسابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوامی حلقوں میں برا سمجھا جارہا ہے کہ جو لوگ صدراور وزیر اعظم کےامیدوار بنے تھے وہ ناکامی کے بعد کشمیر کونسل میں جاگرے ۔
مسلم کانفرنس کے دور سیاست کے دورسن میں عام انتخابات میں ہار گیا تو مرحوم سردارعبدالقیوم خان نے مجھے بلا کر کہا کہ میری خواہش تم کو ممبر کشمیر کونسل بنادوں لیکن میں نے انکار کردیا ۔ ممبر کشمیر کونسل نہیں بنا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی
راجہ فاروق حیدر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمارنی پارٹی میں کوئی ایسا ممبر اسمبلی نہیں ہے جسے وزیر قانون اور وزیر خزانہ بنایا جائے۔
یہ بہت سمجھ دار اور تجربہ کار آدمی کا کام ہے جس کیلئے تجربہ کار آدمی دستیاب نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بینک آف آزادکشمیر کی بیلہ نور شاہ ، گڑھی بن چو ک کی کرائے کی عمارتوں پر سوالات اٹھ گئے
یاد رہے کہ موجودہ کشمیر کونسل کے ارکان کے انتخاب میں تین سابق وزرا کو ممبر کشمیر کونسل بنایا گیا ہے۔
یہ تینوں لوگ اپنے اپنے حلقہ میں انتخاب ہار گئے تھے ان میں ن لیگی رہنما چوہدری سعید ،مشتاق مہناس پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر شامل ہیں۔




