بھارت میں انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر مظاہرے

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنتر منتر کی جانب جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، جبکہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ان سخت اقدامات کے باعث عوام کو شديد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ٹرین سروس متاثر اور میٹرو اسٹیشنز بند:

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ دلی میٹرو کے 57 اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستے بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ مظاہرین کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سگنلز کمزور؟ پی ٹی اے کا صارفین کو اہم مشورہ

مظاہرین کے مطالبات:

نئی دہلی میں سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین نے ملک میں فوری طور پر انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کا مطالبات کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔