اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اوگرا کی جانب سے آج رات پیٹرولیم قیمتوں کا تعین کردیا،وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روز کیلئے 2 روپے 71 پیسے کمی جس کے بعد یٹرول کی نئی قیمت 392روپے 66پیسے مقرر کردی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل،پیٹرول سستا، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں معمولی3 پیسے کی کمی کیساتھ 396روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ۔
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ایک دن 14اکتوبر کیلئے کی گئی جس کا پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 2روپے31پیسے، ڈیزل78پیسے فی لیٹرمہنگا،نوٹیفکیشن جاری
ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 396 روپے 35 پیسے ہوگئے ہیں۔
9 سے 12 اکتوبر
9 اکتوبر کو پٹرول 66 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کی نئے نرخ 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئے تھے۔




