مغربی ہوائیں اثر انداز،کشمیر ،گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بارش کا امکان

اسلا م آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آج رات سے کشمیر ،اسلام آباد، گلگت بلتستان،پختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور موجود ہے۔ مغربی ہواؤں کا  سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت میں اکھاڑ پچھاڑ،50 افسران وپیرا میڈیکل سٹاف کی منسلکیاں ختم

آج رات اور بدھ کے روز چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مری، گلیات، نیلم، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع  ابرآلود  رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری  بھی متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی، باغ، حویلی، لیپا میں بارش،برفباری،سیاحوں کیلئے انتباہ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔