پیٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل،پیٹرول سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر  کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 66پیسے سستا،ڈیزل فی لیٹر 52پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

برطانوی خام تیل برینٹ ایک اعشاریہ چار فیصد اضافے سے 106 ڈالرز فی بیرل ہوگیا۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک اعشاریہ تین فیصد بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 88 پیسے مہنگا، ڈیزل1 روپے 88 پیسے سستا،نوٹیفکیشن جاری

اماراتی مربن کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔مارکیٹ تجزیےکے مطابق سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے تیل مہنگا ہونےکی وجہ ہیں۔