30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان حکومت کا30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن پورٹل نےکام شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں حد سےتجاوز کیا،ٹرمپ کا اہم اعتراف

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 25 ہزار نوجوانوں کومختلف شعبوں میں فنی تربیت دینے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کے پروگرام پر پیش رفت تیز کرنے کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں چیف منسٹریوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہداف کےحصول میں سست روی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دی میلینیم یونیورسل کالج کے زیراہتمام تقریب،طالبات میں اسناد تقسیم

سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کی جائے۔