اسلام آباد: روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، یہ کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا، روس کے وزیر داخلہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جو کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا روس ، یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان، زیلنسکی کو دھمکی بھی دیدی
وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیرداخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
روس کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی۔ روس کے وزیر داخلہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ 5 اکتوبر کو ہونے والے ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس کے تناظر میں ہو رہا ہے، جس میں روس، پاکستان، افغانستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی تھی۔
اس اجلاس میں افغانستان کی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی رابطوں جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی میں روس میدان میں آگیا، پیوٹن کا اہم اعلان
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی ایلچی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی اور افغان وفود کے درمیان تنازع کے باعث شرکاء حتمی دستاویز کی منظوری نہ دے سکے۔




