سردار عتیق سے ڈاکٹر نذیرگیلانی کی ملاقات، مہاجرین کی نمائندگی پرتبادلہ خیال

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے راولپنڈی میں معروف کشمیری رہنما اور جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی سے ملاقات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم معطل، کارروائی کی منظوری

ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرینِ مقیم پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے ملکر چلنے پر اتفاق ۔

دونوں رہنماوں کے درمیان آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی:آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی بڑی بیٹھک،پونچھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے ڈاکٹر سید نذیر گیلانی اور ان کی تنظیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں 100 سے زائد تحقیقی دستاویزی پیپرز جمع کروانے اور اقوام متحدہ کی جانب سے باضابطہ اشاعت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، کشمیری عوام کا مؤقف بین الاقوامی فورمز تک پہنچانے اور مسئلے کے اہم پہلوؤں کو دستاویزی شکل میں پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر سید نذیر گیلانی اور ان کی تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔