ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم معطل، کارروائی کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم معطل، صدر آزادکشمیر کا ڈی جی ڈیفنس کیخلاف کارروائی کا حکم ۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کو ملازمت سے معطل کرنے اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بھمبر سے تاؤبٹ تک بلا تخصیص تعمیر ترقی کا اعلان

تفصیلات کیمطابق یہ اقدام 9 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے اے جے اینڈ کے سیکریٹریز سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے دوران ایک سینئر سرکاری افسر کے ساتھ بدتمیزی اور انتہائی نازیبا رویے کے معاملے پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابرار اعظم کی معطلی آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس (کارکردگی و نظم و ضبط) رولز 1977 کے قاعدہ 6(1) کے تحت عمل میں لائی گئی جبکہ ان کیخلاف ضابطے کے مطابق محکمانہ کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی:آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی بڑی بیٹھک،پونچھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس معاملے میں مزید کارروائی متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔