سپریم کورٹ بار الیکشن: صدر سمیت 6 عہدیدار بلا مقابلہ منتخب، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر پولنگ جاری

مظفرآباد : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے انتخابات 2026-27 میں اہم کامیابی سامنے آ گئی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق فیاض حیدر وانی ایڈووکیٹ صدر جبکہ ملک قدیر حسین اعوان نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ دیگر چار اہم عہدیدار بھی اپنے اپنے عہدوں پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

کامیاب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں شامل فیصل جوائنٹ سیکرٹری، خواجہ عامر رسول بٹ سیکرٹری مالیات، راجہ عتیق الرحمن سیکرٹری اطلاعات اور کوثر پروین اعوان سیکرٹری لائبریری کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان تمام عہدیداروں کی بلا مقابلہ کامیابی پر وکلاء برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے نئے عدالتی سال کا آغاز، 2325 مقدمات کے فیصلے اور اہم اعلانات

جنرل سیکرٹری کے اہم عہدے پر مقابلہ اور پولنگ:

دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری کے اہم عہدے کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس نشست کے لیے وکلاء رہنماؤں شہزاد شفیع اعوان ایڈوکیٹ اور سردار شوکت علی ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور اس عہدے پر فیصلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جس میں وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔