آزاد کشمیرکے ایک اورشہری کی کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی

 کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) کوٹلی آزاد کشمیر ناڑکے ایک شہری نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ بیان جاری کردیا۔

شہری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ ماضی میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے فعال رکن رہے ہیں۔ وہ تنظیم کی مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں میں مسلسل شرکت کرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ تنظیم کی سرگرمیوں کی حمایت میں بھی پیش پیش رہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال اور تنظیم کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کے بعد انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

تنظیم سے علیحدگی
شہری کے مطابق انہیں اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ نیشنلسٹ عناصر اپنے مخصوص مقاصد کے لیے کالعدم ایکشن کمیٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا مسلح نیٹ ورک تشکیل، بھارتی رابطوں، اسلحہ خریداری کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر انہوں نے تنظیم سے مکمل طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان کی اپنی مرضی اور موجودہ صورتحال کے جائزے کے بعد کیا گیا۔

ویڈیو بیان میں شہری نے ماضی میں تنظیم کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں۔

اداروں کا احترام
شہری نے اپنے بیان میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی اور سیکیورٹی اداروں کے احترام کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

 ان کے مطابق ملک اور خطے کے معاملات میں اداروں کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ آئندہ مثبت طرز عمل اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا۔

عوام سے اپیل
کوٹلی کے شہری نے کشمیری عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ملک اور قوم کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان اور کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

شہری نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو لوگوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لے جائیں۔

ماضی پر معذرت
اپنے ویڈیو بیان میں شہری نے ماضی کی سرگرمیوں کے حوالے سے معذرت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی کسی سرگرمی سے کسی ادارے کی تضحیک ہوئی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تتہ پانی میں بڑا کریک ڈاؤن،کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ 8 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

انہوں نے کسی بھی ممکنہ دل آزاری پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی میں ان کے کسی عمل سے کسی ادارے یا فرد کو تکلیف پہنچی تو وہ اس پر دل سے معافی مانگتے ہیں۔

حتمی اعلان
شہری نے اپنے بیان کے اختتام پر کالعدم ایکشن کمیٹی سے حتمی لاتعلقی کا اعلان کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ آج کے بعد ان کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ شہری کا آخر میں کہنا تھا کہ وہ آئندہ تنظیم کی کسی سرگرمی یا پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گے۔