تتہ پانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ 8 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں ایاز بٹ بھی شامل ہیں۔
پولیس کی اطلاع کے مطابق 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی شب تتہ پانی میں اس گروپ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر کوٹلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایاز بٹ سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جدید غیر ملکی اسلحہ، 4 ایس ایم جیز، ایک پستول اور 600 ایس ایم جی راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی : مسلح جتھے کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، عینی شاہدین کے اہم دعوے سامنے آگئے
پولیس کے مطابق کارروائی میں 100 جی تھری راؤنڈز، 2 دستی بم، 2 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کو مرکزی میڈیا میں اجاگر کیا جائے گا تاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹے پروپیگنڈے کو سامنے لایا جاسکے۔




