کوٹلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بار کے نو منتخب عہدیداران سے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ اس پُروقار تقریب میں وکلاء اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعظم کا گرانٹ کا اعلان اور بار و بینچ کا کردار:
حلف برداری کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بار کے لیے 30 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منصوبوں کے اعلانات کافی نہیں، بروقت تکمیل، معیار،موثر مانیٹرنگ ناگزیر، افتخار گیلانی
انہوں نے اس بات پر بھی خصوصی زور دیا کہ معاشرے اور نظامِ عدل میں بار اور بینچ دونوں کا کردار انتہائی اہم اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔




