مسلم کمرشل بینک نے الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئےخصوصی قسطوں کی سہولت متعارف کرا دی۔
بینک کے مطابق ایم سی بی ویزا کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین اب الیکٹرک اسکوٹر ’اب خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں‘ کی سہولت کے تحت اصل قیمت پر صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک اسکوٹرز خریدنےکے لیے آسان اقساط کی نئی پیشکش متعارف
یہ خصوصی پیشکش 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے تحت صارفین اسکوٹر کی قیمت ماہانہ اقساط میں ادا کر سکیں گے۔
مسلم کمرشل بینک کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کو ایک مرتبہ کی پروسیسنگ فیس کے علاوہ بینک کے متعلقہ شیڈول آف چارجز کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی ادا کرنا ہوگی، تاہم اس سہولت کے تحت مارک اپ صفر فیصد ہوگا۔
بینک نے مزید بتایا کہ صارفین کیلئے ادائیگی کی مدت میں بھی لچک رکھی گئی ہے اور وہ اپنی سہولت کے مطابق 36 ماہ تک کی طویل مدت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
تاہم طویل مدت کے پلان پر لاگو شرائط اور مارک اپ کی تفصیلات بینک سے معلوم کرنا ہوں گی۔
مسلم کمرشل بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کیلئے الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کو آسان بنانا، لچکدار ادائیگی کے آپشنز فراہم کرنا اور ملک میں الیکٹرک موبیلٹی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
بینک کے مطابق صارفین قسطوں کے پلان، پروسیسنگ فیس، قابل اطلاق ٹیکسز اور دیگر شرائط و ضوابط کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئےایم سی بی کی ہیلپ لائن 111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر “ای-ایکسس” متعارف کروا دیا
صارفین کو خریداری سے قبل متعلقہ قسطوں کے پلان کی مکمل شرائط، مجموعی قابل ادائیگی رقم اور دیگر چارجز کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔




