وادی نیلم؛ سیاحتی مقام پر نیسپاک ٹیم کا گمشدہ قیمتی موبائل فون امانت دار نوجوان نے واپس کر دیا

وادی نیلم کے سیاحتی مقام کیرن بیلہ پر حکومت کے سو روزہ پلان کے تحت سروے جاری تھا، جس دوران محکمہ سیاحت کے افسران کے ہمراہ آنے والی نیسپاک کی ٹیم کا قیمتی موبائل فون کہیں گر گیا۔ دو روز تک مسلسل تلاش کے باوجود جب موبائل نہ مل سکا تو مایوسی ہو چکی تھی، تاہم یہ قیمتی فون گاؤں اپر نیلم کے رہائشی نوجوان راجہ عاصم نواز کو مل گیا۔

دیانت دار نوجوان کی جانب سے موبائل کی واپسی اور اظہارِ تشکر

نوجوان راجہ عاصم نواز نے انتہائی خلوص اور دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے نمائندوں کو تلاش کیا اور ان کا قیمتی موبائل فون بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔ اس شاندار اقدام پر نیسپاک اور محکمہ سیاحت کی ٹیم نے نوجوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو نیلم ویلی کی خوبصورت اور شاندار روایت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں پانچ نئے سیاحتی پارکس کے قیام کے لیے سروے کا آغاز کر دیا گیا

مقامی شہریوں کی جانب سے سیاحوں کے جان و مال کا تحفظ

یقینی طور پر آج تک جتنے بھی سیاحوں نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں نے بھی ہمیشہ ان کی جان و مال کا پوری طرح تحفظ کیا ہے جو کہ انتہائی لائق تحسین اور قابلِ فخر اقدام ہے۔