اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ضلع بھمبر کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے بھمبر انٹری پوائنٹ جاتلاں کے مقام پر پہنچنے پر سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے چوہدری محمد رزاق، سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد، سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان، عہدیداران، ممبرانِ مجلسِ عاملہ اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم گیلانی کا دورہ بھمبر، سپیکر طارق فاروق کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
کارکنان کا جوش و جذبہ اور ڈھول کی تھاپ:
استقبالیہ تقریب کے دوران کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، مہمانِ گرامی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں (گل پاشی کی گئی) اور ڈھول کی تھاپ پر بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔




