اسلام آباد: ملک بھر میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گھروں میں گیس کی فراہمی کو صرف کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی سبب قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی کے معاملے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ساحلی پٹی کے قریب بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی تاریخی دریافت
قطر گیس کا فورس میجر اور ایل این جی سپلائی میں تعطل:
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ قطر کی معروف ایل این جی کمپنی قطر گیس کے راس لفان میں واقع ایل این جی پیداواری پلانٹ پر 4 مارچ 2026 کو ایک حملہ ہوا تھا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے فورس میجر نافذ کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ فورس میجر اب تک باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گیس کی درآمدات اور فراہمی متاثر ہوئی ہے اور گھریلو صارفین کے لیے لوڈ مینجمنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




