سرینگر: ڈوڈہ سے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبر معراج ملک نے کہا ہے کہ ہم سے مہنگے مہنگے بل لے رہے ہیں لیکن نا ہمیں بجلی ملتی ہے نا ہمیں پینے کا پانی مل رہا ہے، پورا دن بجلی غائب ہوتی ہے، ہماری زندگی بدترین ہے۔
کٹھ پتلی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے معراج ملک نے مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقے میں آج تک میٹر ریڈنگ نہیں ہوئی لیکن بل ہزاروں کے تھما دیئے گئے، بجلی مہینوں تک نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:کالجز اور لائبریریوں میں 4249 کتب پرپابندی، میرواعظ کا اظہار تشویش
میرے لوگوںسے60ہزار چندہ لے کر ٹرانسفارمرٹھیک کرایا گیا،میں جھوٹ نہیں بولتا، چاہے عوام کے اندر ہو یا عوام کے باہر،غصہ اس بات کا نہیں ہے کہ ایمنسٹی سکیم چاہیے۔ ہمیں نہیں چاہیے آپ کی سکیم،۔ ہم کرایہ دیں گے، لیکن پہلے بتائیں کہ ہم پر اُس مسئلے کا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے جس کی رقم ہم نے کبھی آپ کو دی ہی نہیں؟ جو دیا ہے، اُس کا حساب میں دینے کو تیار ہوں۔
معراج ملک نے کہا کہ میرے لوگوں کو ایسے بل چپکا دیے جاتے ہیں، اور ایسے حالات میں ابھی ٹاور لگا ہوا ہے، لیکن وہ چلا ہی نہیں ہے۔ بجلی والوں نے اُس کے نام پر بھی بل چپکا دیا ہے۔لون نکالنے کے لیے بغیر گارنٹی کے ٹرانسفارمر نہیں دیا جاتا، لیکن جہاں چوری کرنی ہو وہاں ٹرانسفارمر دے دیا جاتا ہے۔
معراج ملک نے مزید کہا کہ میرا صرف اتنا سا کنسرن ہے میں اس ایوان کا حصہ ہوں اور اپنے لوگوں کے مسائل کی بات کرنا میری ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی تمام سہولیات دستیاب ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات نہ ہونے کا رونا روتی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بجلی کے ہزاروں روپے بل وصول کئےجاتے ہیں لیکن بجلی میسرنہیں ہے جس کی تصدیق وہاں کا ممبر اسمبلی میں بھی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کر دئیے
آزادکشمیر میں 3روپے یونٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ آٹا2ہزار روپے من مل رہا ہے اس کے باوجود کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔
آزادکشمیر کے عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے معراج ملک کی یہ تقریر ہی کافی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیراسمبلی کے رکن ملک معراج کئی ماہ بھارتی جیل میں قید رہ چکے ہیں۔




