تعلیمی بورڈ

میرپوربورڈ کی طلباء کو 45 دن کے اندر اعتراض خاتمے کیلئے رجوع کرنے کی ہدایت

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)میرپور بورڈ آزادکشمیر کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم و کمپوزٹ فرسٹ اینول 2026ء کے نتائج کے اعلان کے بعد طلباء کیلئے اہم پیغام جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق میرپوربورڈ کی جانب سے طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنے رزلٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

میرپور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  امیدواران اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر رول نمبر کے ذریعے ملاحظہ کر سکیں گے، جبکہ رزلٹ گزٹ بھی پی ڈی ایف فارمیٹ میں ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا، جہاں سے اسے دیکھا اور پرنٹ کیا جا سکے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز متعلقہ سربراہانِ ادارہ جات کے پتے پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک، جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز بذریعہ عام ڈاک ان کے فراہم کردہ پتے پر ارسال کیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: بورڈ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان

بورڈ کے مطابق جن امیدواران یا ادارہ جات کے ذمہ بقایاجات ہیں یا جن کے خلاف کوئی دیگر اعتراض موجود ہے، ان کے رزلٹ کارڈز بقایاجات کی وصولی اور اعتراضات کے ازالے کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کی اشاعت کے بعد 45 دن کے اندر کنٹرولر امتحانات کالجز کے نام درخواست دے کر بغیر فیس رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔

بصورتِ دیگر مثنیٰ رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے 1,500 روپے فیس جمع کروانا ہوگی، جو موبائل بینکنگ یا انٹرنیٹ بینکنگ ایپ، HBL Konnect، 1Bill، JazzCash یا Easypaisa کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیانِ حلفی کی مصدقہ نقل بھی درخواست کے ہمراہ ارسال کرنا ہوگی۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ پرچوں کی پڑتال (Rechecking) کروانے کے خواہشمند امیدواران نتیجہ شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر بورڈ قوانین کے مطابق آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد مقررہ فیس اور درخواست کی ہارڈ کاپی بورڈ میں جمع کروائیں۔

اس حوالے سے مزید معلومات یا کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں امیدواران درج ذیل ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:

05827-960071

05827-960006