اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد، راولپنڈی،چترال،مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
چترال، سوات اور ملاکنڈ میں4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گھروں ،دفاتر سے نکل آئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیپال سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں تھا ، امریکی ادارے کی وضاحت سامنے آ گئی
چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان : ہولناک زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، سونامی الرٹ جاری
زلزلے کے جھٹکے بٹ خیلہ اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ سوات اور ملحقہ علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔




