صدارتی الیکشن،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدر پیپلزپارٹی چوہدری یٰسین نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں ڈاکٹر نجیب نقی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے حوالے سے ارکان اسمبلی سے مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کردار سے متعلق بھی تجاویز لی جائیں گی جبکہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و حالاتِ حاضرہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت متوقع ہے کہ اپوزیشن کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں اپنا کردار کس انداز میں ادا کرے ۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر کے صدر کی خالی نشست کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا اعلان ہوچکا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر: حلقہ وسطی باغ میں جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اہم رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری

مسلم لیگ ن کی جانب سے سدھنوتی سے ڈاکٹر نجیب نقی کا نام جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کا نام فائنل کردیا گیا تھا