سونا

ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا

ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 6,900 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 4,60,336 روپے ہو گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا سستا ہو گیا

10 گرام سونا: 5,914 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 3,94,663 روپے ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں سونے کی قیمت کیسے طے ہوتی ہے؟۔

پاکستان میں سونے نرخ بنیادی طور پر درج ذیل عوامل کی بنیاد پر طے پاتے ہیں،عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ہر معمولی تبدیلی بھی مقامی مارکیٹ پر بڑا اثر ڈالتی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کی صورتحال قیمت کو براہِ راست متاثر کرتی ہے۔

مقامی طلب و رسد ،مقامی مارکیٹ کے حالات اور خرید و فروخت کا تناسب بھی نرخ کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

معاشی یا سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ ترین اثاثہ سمجھتے ہیں، جس سے اس کی طلب اور قیمت دونوں بڑھ جاتی ہیں۔