نئے نوٹوں کی تجویز کابینہ کے زیر غور، 10 روپے نوٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، اسٹیٹ بینک

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)سٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر 10 روپے کے کرنس نوٹ کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دیدیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 10 روپے کے نوٹ کی تبدیلی کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بھی غلط ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے،نئے نوٹوں کی سیریز سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دانش یونیورسٹی میں تدریسی آغاز ستمبر 2027 سے ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

کسی بھی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ ہوا تو عوام کو باضابطہ آگاہ کیا جائے گا،بند کئے جانے والے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے عوام کو مناسب وقت دیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام نوٹوں سے متعلق معلومات صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اس حوالے سے عوام کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی نئے ڈیزائن کے نوٹوں سے متعلق تجویز وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے، تاہم فی الحال کسی بھی مالیت کے نوٹ کی تبدیلی یا بندش کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر: دفعہ 144 نافذ، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس پر پابندی عائد

مرکزی بینک نے واضح کیا کہ نئے نوٹوں کے اجرا یا موجودہ نوٹوں کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں اس حوالے سے باقاعدہ اطلاع دی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 10 روپے کے نوٹ کی ممکنہ بندش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کررہی تھیں۔