آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ کے تحت آنے والے مقام افتخار آباد چھمب برھملہ سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس نے صارفین کی بھرپور توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں احرام میں ملبوس دو افراد کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شروع میں اس منظر کو دیکھ کر بیشتر لوگوں کو یہی گمان ہوا کہ شاید یہ دونوں گہرے دوست ہیں، تاہم جب اس رشتے کی حقیقت سامنے آئی تو یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے مزید جذباتی اور یادگار بن گیا۔ دراصل ویڈیو میں دکھائی دینے والے یہ دونوں افراد باپ اور بیٹا ہیں جن کے نام حاجی اقبال اور راجہ بہادر علی ہیں۔ حاجی اقبال کی عمر ستر برس جبکہ ان کے بزرگ والد راجہ بہادر علی کی عمر نناوے برس ہے، اور ان دونوں کے درمیان موجود محبت، قربت اور دوستانہ تعلق نے اس رشتہِ مقدس کو مزید انوکھا بنا دیا ہے۔ باپ اور بیٹے کا ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مقدس مقامات پر ساتھ چلنا اس ویڈیو کو انتہائی دل چھو لینے والا بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج و عمرہ زائرین اور مسافروں کے لیے نئی پابندی عائد، نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے باپ بیٹے کی اس بے مثال محبت کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ والد اور اولاد کے درمیان اس قسم کا دوستانہ، پیار اور خلوص سے بھرپور رشتہ واقعی ایک نایاب اور قابلِ تعریف منظر ہے۔
Ma Sha Allah 🤍
May Allah bless our parents with long, healthy lives and grant us the opportunity to take them to Makkah and Madinah. Allahumma ameen. 🤲🏻❤️ pic.twitter.com/Ppe8wE3xvN
— Bello Nuhu (@BelloNuhu7) September 15, 2026




