گڑھی دوپٹہ (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں شہریوں کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں نیٹ سروس کا ایک حصہ بحال کیے جانے پر اظہارِ تشکر کیا گیا ہے، تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بقیہ تمام انٹرنیٹ سروسز کو بھی فوری طور پر بحال کیا جائے۔
شہریوں کا اظہارِ تشکر اور مشکلات کا احوال:
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کم از کم تھوڑا بہت سسٹم یا ڈی ایس ایل سروس بحال کی ہے جس سے نظامِ زندگی کچھ حد تک چلا ہے، اور وہ جماعت احمدیہ کی ٹیم اور ان کے ذمہ داران کا بھی جملہ حکام بالا تک تشکر ادا کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں سروس کے فقدان کو ختم کرنے کے لیے کام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور، بھمبر : 100روزہ تعطل کے بعدانٹرنیٹ سروس بحال
تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل کی انٹرنیٹ سمیت باقی تمام نیٹ سروسز کو فی الفور بحال کیا جائے کیونکہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی سسٹم بری طرح ڈسٹرب ہو رہا ہے اور پڑھائی کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری نظامِ زندگی بھی اس طرح مفلوج ہو چکا ہے کہ حالات بالکل آگے نہیں جا رہے، لہذا معاملاتِ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کے اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔




