آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی قرارداد، رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم اور وکلا کے لیے اہم اقدام

آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے اپنے مورخہ 05 ستمبر 2026 کے اجلاس میں متفقہ طور پر ایک اہم قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں رجسٹریشن ایکٹ کی سیکشن 17 میں ترمیم کرتے ہوئے جملہ دستاویزات کی تیاری بذریعہ وکیل کروائے جانے کی منظوری دی ہے.

بار کونسل کا موقف ہے کہ اس اقدام سے رجسٹریشن کے عمل میں پائی جانے والی خامیاں دور ہوں گی، رجسٹریشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنایا جا سکے گا جبکہ اس کے ذریعے جاری ہونے والے مقدمات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر بار کونسل کا بڑا اقدام ،وکیل حبیب اللہ ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل

سابق صدر سپریم کورٹ بار راجہ انعام اللہ خان صاحب ایڈووکیٹ کی تحریک پر منظور کی جانے والی اس موثر قرارداد کو نوجوان وکلا کے لیے انتہائی مفید اور مؤثر قرار دیا جا رہا ہے، جس پر ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سردار ربنواز ایڈووکیٹ اور دیگر قانونی حلقوں نے راجہ انعام اللہ خان صاحب اور بار کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔