اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کیلئے موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ تقریباً 2 ہزار روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے ریلیف اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
یہ اسکیم ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لیے شروع کی جائے گی جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فنڈز کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا آئے روز احتجاج مسترد، شہریوں کاحصہ نہ بننے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موٹرسائیکل مالکان کو تقریباً 2 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دینے پر غور کررہی ہے
پیٹرول کی غیر معمولی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کسی حد تک کم کیے جاسکیں تاہم حتمی رقم کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
حکومت اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر 106 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے جو پیٹرول کی مجموعی قیمت کا تقریباً 28 فیصد بنتا ہے
جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 101 روپے ٹیکس عائد ہے جو مجموعی قیمت کا تقریباً 25 فیصد ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ مرتبہ بھی موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے گئے تھے اس لئے اس بار بھی اسی رقم کی پیشکش کی جاسکتی ہے
اگر ریلیف صرف موٹرسائیکل مالکان تک محدود رکھا گیا تو اس سے مجموعی مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد نہیں ملے گی
پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد بھی متاثر ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمتوں میں 2 ہزار روپے کا ماہانہ ریلیف تقریباً 5 لیٹر پیٹرول کے برابر بنتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اصلاحاتی پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم گیلانی کی یقین دھانی
پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ۔ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے حل تلاش کرنے کیلئے اجلاس بھی کئے ۔
رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر سے زائد کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر معمولی لیوی کم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ریلیف یقینی بنانے کیلئے تفصیلات کوحتمی شکل دی جارہی ہیں۔




