اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے، تحریک انصاف والے منتیں کر رہے ہیں کوئی فیس سیونگ مل جائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ میں نے زندگی میں کسی کے کہنے پرکبھی کچھ نہیں کیا،سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار
میرے فنڈز منجمد کئے گئے،میرے پاس آئینی اور قانونی جواز ہیں کہ سہیل آفریدی سے کے پی کو چھٹکارا دلاؤں۔
سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے 6 مہینے بعد میں نے درخواست دائرکی،بانی پی ٹی آئی نے کے پی بند کرنے کا کہا تھا،کیوں نہیں کیا؟ اٹک میں راتوں رات دھرنا کس کے کہنے پرختم کیا گیا تھا۔؟
پی ٹی آئی کیساتھ ظلم وجبر ہوا،اُس نے پارٹی کو مقبولیت دی، پی ٹی آئی کو خیرات میں کوئی کچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے مارچ کینسل کیا جائے تو بشریٰ بی بی کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو مارچ میں شرکت کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: 27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال،پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے، تحریک انصاف والے منتیں کر رہے ہیں کوئی فیس سیونگ مل جائے۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے بعد کبھی رابطے ختم نہیں ہوئے، 3مرتبہ بات بنتے بنتے رہ گئی، لڑائی صلح پر ختم ہوگی،چاہے وہ28ویں ترمیم کی شکل میں ہو، فریقین ایک دوسرے کو معاف کر دیں تو لڑائی ختم ہو گی۔




