محکمہ صحت کا سٹاف فائنل ،فاروق حیدر وزیر ہیلتھ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے پرائیویٹ سیکرٹری مقرر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ صحت عامہ میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں،وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے اپنا سٹاف مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے فاروق حیدر پرائیویٹ سیکرٹری، نذیر خٹک پی اے ، راجه اختر خان پی آر آو مقرر کردیئے گئے ۔

محکمہ صحت کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر اسٹاف کی تعیناتیوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی پی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل

لیاقت عباسی پی آر او ، زوہیب کول میڈیا ایڈوائزر،رضوان میرفوکل پرسن جبکہ چوہدری فاروق فوکل پر سن ،تیمور احمد عباسی فوکل پرسن مقرر کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے سٹینو گرافر راشد عباسی کو مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

محمد انصر میر گن مین ، تنویراحمد نائب قاصد، محمد شہزاد نائب قاصد، محمد خورشید نائب قاصد، وقاص یونس نائب قاصد، محمد رضوان نائب قاصد مقرر۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں اسٹاف کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ فاروق حیدر کو وزیرِ صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر کون؟ ڈاکٹرنجیب نقی اور شاہ غلام قادر صدارتی منصب کیلئے مضبوط امیدوار

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ وزیرصحت کیلئے تین ڈرائیور بھی مقرر کردیئے ۔ان ڈرائیوروں میں  صداقت ، زبیر اور زاہد عباسی کو تعینات کردیا گیاہے ۔