پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پی ایس او کے مابین ایندھن فراہمی کی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا معاہدہ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد:پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے PSO فلیٹ کارڈز کی فراہمی اور PAEC کو رعایتی نرخوں پر پیٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس (POL) کی متواتر سپلائی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے میں دو اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے- PSO فلیٹ کارڈز کی فراہمی اور پٹرول و لبریکینٹس کی رعایتی نرخوں پر فراہمی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ کیس: عالمی ثالثی عدالت سے پاکستان کے حق میں اہم فیصلہ

اس معاہدے سے ایک قابل بھروسہ، ہموار اور موثر ایندھن کی فراہمی کے طریقہ کار کو یقینی بناتے ہوئے PAEC کو آپریشنل اور مالی فوائد میسر ہونے کی امید ہے۔

یہ معاہدہ PAEC اور PSO کے درمیان ساڑھے چار دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ معاہدہ تجارتی انتظام کے ساتھ ساتھ کارکردگی، شفافیت، معیشت اور باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے مشترکہ عزم کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول، پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

Pakistan SCO Summit 2026