اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔۔
جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نئی حکومت کی تشکیل کیلئے جاری مشاورتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی صورتحال، حکومت سازی کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیرِ بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات میں سیاسی استحکام اور جمہوری روایات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مفت سم کیلئے تاریخ 10ستمبر ، رقم پوری وصول کریں، بلیک میلنگ میں نہ آئیں ، ترجمان بی آئی ایس پی
چوہدری طارق فاروق اور راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی مشاورت، برداشت اور سیاسی رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات میں عوامی مفاد سے متعلق امور کو ترجیح دینے اور آزاد کشمیر میں ایک مستحکم سیاسی ماحول کے قیام کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔




