یوکرینی صدر کی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی،روسی صدر کا جواب دینے کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے ، ماسکو اس کا جواب دے گا۔

کرغزستان سربراہ اجلاس کےبعد بشکیک میں پریس کانفرنس میں روسی صدر پیوٹن نے کہاکہ یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، یقین ہے روسی افواج فتح حاصل کر لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی پیوٹن سے ڈیڑھ گھنٹہ ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین جنگ بندی کیلئے مدد کی پیشکش

پیوٹن نے کہا کہ روسی افواج نے اگست میں ڈونیسک ریجن کا 270 مربع کلو میٹر علاقہ قبضے میں لیا، یوکرینی فوج کی ایک بڑی تعداد کو گھیر لیا گیا۔

روسی صدر نے کہاکہ کوئی امریکی نمائندہ مثبت پیش رفت لانے میں کامیاب ہوتا ہے تو ماسکو کو اعتراض نہیں ، واضح کیا کہ یوکرین پر کوئی بھی بات چیت ٹھوس ہونی چاہیے۔

نئی پیشرفت پیدا کی جاسکے تو ماسکو یوکرین تنازع پر ٹھوس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

پیوٹن نے یوکرینی ڈرونز کو بڑا چیلنج بھی قرار دیا او رپھر کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے ، ماسکو اس کا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین میں مکمل جنگ بندی،زیلنسکی کاپیوٹن کو کھلا خط سامنے آگیا

اس سے پہلے یوکرین کے صدرنے ڈرونز سے روس کی فضائی حدود میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026