وزیراعظم کا انتخاب:بیرسٹر افتخار گیلانی کا پائور شو کامیاب، شاہ غلام قادر کو ہزیمت کا سامنا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں ، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں سوائے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے کسی بھی نو منتخب ممبران اسمبلی نے شرکت نہ کی۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے مظفرآباد میں اپنا پائور شو منعقد کیا جس میں 28ممبر اسمبلی نے شرکت کرکے بیرسٹر افتخار گیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کو آزادکشمیر میں عملی شکل دیں گے، بیرسٹر افتخار گیلانی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کل بروز جمعۃ شام پانچ بجے آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو قائد ایوان منتخب کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بیرسٹر افتخار گیلانی کے مد مقابل پیپلزپارٹی کی جانب سے مختار عباسی کو وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نامزدگی پر پھڈا، شاہ غلام قادر اور فاروق حیدرکا افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی کے بعد صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بیرسٹر افتخار گیلانی کو 27ووٹ کی ضرورت ہے جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کے پاس 28ووٹ موجود ہیں جس کے بعد بیرسٹر افتخار گیلانی آئندہ کے وزیراعظم آزادکشمیر باآسانی منتخب ہوجائیں گے ۔