اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف ، پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی۔
پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا انتخاب:بیرسٹر افتخار گیلانی کا پائور شو کامیاب، شاہ غلام قادر کو ہزیمت کا سامنا
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 28 اگست کے لیے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 1 روپے 12 پیسے ،ڈیزل 1 روپے 11 پیسے مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 28 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔ معمولی کمی کے بعد شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر محدود ریلیف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔




