تنخواہ ،الاؤنسز میں اضافہ فیسکو ملازمین کیلئے مالی ریلیف فراہم کردیا

فیصل آباد(کشمیر ڈیجیٹل)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کردیا گیا جبکہ پنشن میں بھی اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے ملازمین کیلئے اہم مالی ریلیف ، فیسکو بورڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نظرثانی پے اسکیلز اور مختلف الاؤنسز پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔

فیسکو بورڈ کے 22 اگست 2026 کو ہونیوالے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق ملازمین کے نظرثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کروانے کا حکم

بورڈ نے ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 2026 نافذ کرنے کی بھی منظوری دیدی، جبکہ BPS-1سے BPS-22 تک کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس کی نظرثانی شرحیں بھی منظور کرلی ۔

اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

فیسکو انتظامیہ نے وفاقی وزارت خزانہ کے تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق پانچ اہم نوٹیفکیشنز کو بھی اپنانے کی منظوری دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے پر عمل ہوااور 16 ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے: رانا ثنااللہ

اجلاس میں اہل پنشنرز کے لیے پنشن میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی، جس کا اطلاق متعلقہ حکومتی پالیسی کے تحت ہوگا۔

فیسکو کے مطابق وفاقی حکومت کے 2026 کے پے پیکیج کے تحت نظرثانی شدہ پے اسکیلز اور مختلف الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کیا گیا ۔

جس سے فیسکو کے حاضر سروس ملازمین اور اہل پنشنرز کو اضافی مالی فوائد حاصل ہوں گے۔