اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر ، راولپنڈی اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات : آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان
دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے۔
جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش، کئی علاقے زیرِ آب
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک،مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا۔
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے ۔ آج کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔




