اٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) اٹلی میں طوفانی ہواؤں سے ہر طرف تباہی، معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کردیا۔
طاقتور جھکڑوں کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے کئی طیارے بھی اپنی جگہ پر نہ رہ سکے اور کھلونوں کی طرح الٹ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ، امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی عمل تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے
شدید ہواؤں کے دوران ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں موجود طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
طوفان کی شدت نے مسافروں اور ایئرپورٹ عملے میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔
منظر اس وقت مزید خوفناک ہوگیا جب تیز ہواؤں کے دباؤ سے کھڑے طیارے زمین پر اُلٹتے دکھائی دیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر: موڈیز نےکریڈٹ ریٹنگ جاری کردی
طوفانی موسم کے باعث ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
انتظامیہ کی جانب سے مسافروں اور عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
دوسری جانب شدید ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں درختوں، سائن بورڈز اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طوفان کے دوران ایئرپورٹ پر پیش آنے والے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طاقتور ہوائیں بڑے طیاروں کو بھی کس قدر متاثر کر رہی ہیں۔
قدرت کی اس غیر معمولی شدت نے شہریوں کو حیران اور خوفزدہ کردیا، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔




