تہران(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں ایک بار پھر تیز کر دی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی اسپیکر محمد باقرقالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران ایرانی سپیکر نے کہا کہ امریکہ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کیلئے واشنگٹن پر عدم اعتماد کی مزید وجوہات پیدا ہوئیں، امریکا سے ذمہ داریاں پوری کرنےکی توقع رکھتےہیں۔
عالمی امن و استحکام کےلیے جاری پاکستانی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:خالد محمود چغتائی،سردار ماجد رزاق کی پارٹی رکنیت ختم، نوٹیفکیشن جاری
تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔
تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران خطے اور عالمی امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔
دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ تنازع کے پرامن و جامع حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ جہاں ان کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی،۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی: امریکی سفیر کے مسئلہ کشمیر پر متنازعہ بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
فریقین نے خطے میں امن کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔




