کپواڑہ(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی فوج بریگیڈہیڈکوارٹر کو کو ر ہیڈکوارٹر میں تبدیل کرنے کی تیاری، کشمیریوں سے کئی بستیاں خالی کروا لی گئیں۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج ضلع کپواڑہ میں قائم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو کور ہیڈ کوارٹر میں تبدیل کر کےعلاقے کو فوجی چھائونی میں بدل دیا۔
اس مقصد کیلئے ضلع کے علاقے لولاب اور کیرن میں مرکزی سڑک کے ساتھ واقعے کئی بستیاں خالی کر وا لی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ سے کو ر ہیڈ کوارٹر کے قیام کیلئے کنڈی کیگام میں آس پاس کی بستیوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
بھارتی فوجیوں کی بھاری تعیناتی نے مقامی آبادی کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ کپواڑہ قصبے سے تقریبا15 کلومیٹر دور کنڈی-کیگام اور پنزگا کے علاقوںمیںآرمی بریگیڈ ڈپو قائم کیے جائیں گے۔
اس مقصد کیلئے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں اور دیہاتیوں کو یہ تمام علاقے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے مقامی باشندوں کو سختی سے نقل مکانی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔۔
حکم عدولی یا اس بارے میں کسی قسم کی آوازاٹھانے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ بھارت نے پہلے ہی جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کرر کھے ہیں ۔
مزید فوجیوں ہیڈکوارٹرں ، کوہیڈکوارٹرکا قیام اسکے مذموم عزائم کا عکاس ہے۔دریں اثنا کپوارہ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جا رہا ہے اور بھاری سازو سامان بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین کوثر ڈار کے کاغذات نامزدگی واپس، 8 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقا بلہ متوقع
یہ سب بی جے پی حکومت کے جنگی جنون کا پتہ دے رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
پاکستان ، کشمیر دشمن بی جے پی حکومت کو اس وقت ملک میں گونا گوں مسائل کا سامناہے ۔
حالیہ طلباء تحریک ، بے روزگاری ، مہنگائی اور دیگر معاملات نے اسکا گراف تشویش ناک حد تک گرا دیا ہے ۔
وہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کسی مہم جوئی نیز ایک اور فالس فلیگ فلیگ آپریشن پر آمادہ نظر آرہی ہے۔
مئی 2025کی لڑائی میں عبرتناک شکست کھانے والی بھارتی فوج اگر پھر کوئی غلطی کرتی ہے تو پاکستان اور اس کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔
ـ
پاک افوج کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے ، لیکن اپنی خودمختاری اور سالمیت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔




