مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی دستبرداری کا دن مقرر تھا۔
خواتین کی مخصوص 5 نشستوں کیلئے 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شاہین کوثر ڈار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد اب 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا
مزید یہ بھی پڑھیں:قرآنی علم کا مقابلہ: غیر مسلم شخص مینا نے عمرے کا ٹکٹ جیت لیا
الیکشن کمیشن کے مطابق رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب،مریم ادریس، مریم زمان،علمائے دین و مشائخ کی ایک مخصوص نشست کیلئے حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست کیلئے سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا شاہ غلام قادر سے ٹیلیفونک رابطہ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر، کابینہ کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور
ریاستی باشندگان مقیمِ بیرونِ ملککیلئےمخصوص ایک نشست پر صرف ایک امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے تھے جس کے باعث مذکورہ نشست پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں آ چکا ہے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق خواتین، ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز اور علمائے دین و مشائخ کی مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ کل 24 اگست 2026ء کو صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اسمبلی ہال، مظفرآباد میں ہوگی۔




