سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں تبدیل، امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

جہلم (کشمیر ڈیجیٹل)سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نے پاکستان آ کر شہری سے شادی کر لی۔

51 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے کھیوڑہ کے 35 سالہ شہری عادل شہزاد سے شادی کی، جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔

روزانامرینا کی تقریباً تین سال قبل انٹرنیٹ پر کھیوڑہ کے عادل شہزاد سے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔

روزانامرینا نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرکے عادل شہزاد سے دھوم دھام سے نکاح کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین کوثر ڈار کے کاغذات نامزدگی واپس، 8 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقا بلہ متوقع

ہائیکورٹ کے وکیل رضوان انور ملک نے مجسٹریٹ کے سامنے ان کا قانونی بیان ریکارڈ کروانے سمیت ضروری کاغذی کارروائی مکمل کروائی۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی شادی کے چرچے ، صارفین نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عادل شہزاد کے مطابق ان کی روزانا مرینا سے سوشل میڈیا پر تین سال قبل دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی، ہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

عادل شہزاد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے لگے اور بالآخر شادی کا فیصلہ کیا۔ روزانا مرینا پاکستان پہنچیں تو انہوں نے اسلام قبول کیا، جس کے بعد دونوں کا نکاح ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا شاہ غلام قادر سے ٹیلیفونک رابطہ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر، کابینہ کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور

روزانا مرینا کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے اور عادل شہزاد سے شادی کرنے کا فیصلہ ان کی زندگی کا اہم مرحلہ ہے۔ نکاح کے بعد دونوں نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب، روزانا مرینا نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے پاکستان آ کر عادل شہزاد سے شادی کی۔ امریکی خاتون شادی کے چند روز بعد واپس امریکا روانہ ہوں گی۔