آزاد کشمیر حکومت سازی: میاں نواز شریف نے رائیونڈ اور شاہ غلام قادر نے مظفرآباد میں اہم اجلاس طلب کر لیے

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات انتہائی حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے حکومت سازی کے تمام تر لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے اور اہم فیصلے کرنے کے لیے آج شام رائیونڈ میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

رائیونڈ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں مرکزی قیادت اور آزاد کشمیر کے معاملے پر قائم قائمہکمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی آج شام مظفرآباد میں پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے تاکہ تمام منتخب اراکین کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن: ٹکٹ ہولڈرز سے رپورٹ طلب

وزارت عظمیٰ اور اہم عہدوں کا فیصلہ:

سیاسی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان متوازی اجلاسوں کے دوران آزاد کشمیر میں قائم کی جانے والی نئی حکومت کی ساخت پر مفصل مشاورت کی جائے گی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج شام کے اجلاسوں میں وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی سمیت دیگر کابینہ عہدوں اور حکومت سازی سے جڑے اہم ترین فیصلے مکمل کر لیے جائیں گے۔

اور پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان کے خلاف تھانہ پلندری میں مقدمہ درج

حکومت سازی کے عمل، پارلیمانی ڈسپلن اور پارٹی فیصلوں کی تعمیل کے لیے دونوں مقامات پر بلائے گئے اجلاس انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔ باضابطہ اعلانات اور قائدین کے حتمی فیصلوں کی تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر : وزارت عظمیٰ مسلم لیگ ن کیلئے چیلنج ،وزیراعظم پراتفاق نہ ہوسکا